اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

 

لاہور (ڈیلی بصرنیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی، لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی، اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔

                  

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے  بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی، اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ قتل ہونے والی لڑکی کا کلاس فیلو ہے۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا اس سے زیادتی کی گئی، ملزم اسامہ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔