Posts

پاکستان کیلیے 10 ارب ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دیدی

Image
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی منظوری دیدی۔ یہ رقم 5 سال کے دوران  فراہم کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے قرضہ پروگرام کا مقصد کورونا کے نتیجے میں درپیش معاشی و سماجی چیلنجوں اور ساختیاتی نقائص سے نمٹنے میں پاکستان کو سہارا دینا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک قرض کی رقم  2021  تا 2025  کے دوران فراہم کرے گا۔ قرضہ پروگرام کے 6.3 ارب ڈالر بینک آئندہ 3 برس میں منظور کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاہم قرضہ  پروگرام کی رقم کی منظوری اور اجرا کا انحصار پاکستان کی شرائط کی تکمیل اور  قرضہ دستاویزات بروقت پروسیس کرنے کی اہلیت پر ہوگا۔مجموعی قرض کا ایک چوتھائی 2 فیصد  کی رعایتی شرح سود پر ہوگا جب کہ قرض کی باقی رقم پر پاکستان کو لندن انٹربینک آفرڈ  ریٹ ( لائبور)  جمع 0.5 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ 3 سال کے دوران فراہم کیے جانے والے  6.3 ارب ڈالر کے قرض میں سے 4.6 ارب ڈالر نسبتاً مہنگا قرض ہے جس پر لائبور جمع 0.5 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ اے ڈی بی کی پریس ریلیز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی صدر Xia...

یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ ،شفقت محمود نے اہم بیان جاری کر دیا

Image
  ٹھٹھہ ( ڈیلی بصر آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود دورے پر ٹھٹھہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ دورے کا مقصد ورثے کو دیکھنا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شفقت محمود کا کہناتھا کہ کورونا کے بعد جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ سب متفقہ طور پر کیے گئے ، تمام صوبوں کے وزراءیکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں ، کورونا وائرس کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہواہے ۔شفقت محمود کاکہناتھا کہ کہیں دہائیوں سے بولی لگتی ہے اورسینیٹ نشستیں خریدی جاتی ہیں، اصولوں کوسمجھتے ہیں ،ہرکام اصولوں پرکرتے ہیں، ہماری خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں شفافیت نظرآئے، ن لیگ کوجب آئینہ دکھایاجاتاہے توان کواپناچہرہ نظرآتاہے، وہ چاہتے ہیں اس پرپردہ ڈال دیں تاکہ من پسندفیصلہ لے سکیں،براڈشیٹ معاملے پرسپریم کورٹ کے ریٹائرڈجج کاکمیشن بنایا، کمیشن بنایاہے کہ وہ ان کودیکھے کس نے کیاکیا۔شفقت محمود کا کہناتھا کہ یہ معاملہ پرویزمشرف کے دورمیں شروع ہواتھا، ججزکودھمکیاں دینان لیگ کاپراناوتیرہ ہے، ماضی میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا۔  

اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

Image
  لاہور (ڈیلی بصرنیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی، لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی، اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔                    واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے  بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی، اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ قتل ہونے والی لڑکی کا کلاس فیلو ہے۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا اس سے زیادتی کی گئی، ملزم اسامہ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری ...

اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ .مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی،

Image
آسلام آباد( ڈیلی بصر آن لائن)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے،مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر زرداری اورنوازشریف سے شکوﺅں کے انبار لگا دیئے ،مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے فیصلے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈرائنگ روم میں ہو رہے ہیں ،فیصلے بلاول اورمریم نے کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کاکیافائدہ ہوا؟۔مولانا نے شکوہ کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کااعلان پی ڈی ایم کی سطح پر کیا جائے ،آصف زرداری اور نوازشریف نے مولاناکے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے آئندہ باہمی مشاورت سے فیصلوں پر اتفاق بھی کیا ۔  

دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔

Image
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگیا جیسوال بالی ووڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک سٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔بالی ووڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔